Nov 14, 2018 09:07 pm
views : 472
Location : Domestic Place
London- Greatly value struggle of Kashmiris Shahid Afridi clarifies London remarks
لندن، کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے،شاہد آفریدی
قومی
کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام
کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔
پاکستان
کے مایہ ناز کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے
وضاحتی بیان میں کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں
ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان
سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ
کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔
شاہد
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے
ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی
چاہیے، وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان
کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں
کشمیر کے حوالے سے انہوں نے پاکستان کے موقف کی بجائے اپنا ہی موقف بیان کر
دیا، جس پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔