اسلام آباد،آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرز گالف چمپیئن شپ لاہور میں منعقد کی جائیگی
آٹھویں
چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرز گالف چمپیئن شپ کا انعقاد لاہور میں کیا جا
رہا ہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرز گالف
چمپیئن شپ کی پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ چمپیئن شپ
16 تا 18 نومبر تک لاہور میں ڈیفنس رائیل گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد
کی جائے گی۔
ترجمان
پاک بحریہ کے مطابق چمپیئن شپ میں امیچرز، سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز
کیٹیگری کے گالفرز کے درمیان مقابلے ہوں گے،چمپیئن شپ کی دیگر کیٹیگری میں
ملک کے نامور گالفرز بھی حصہ لیں گے۔