Nov 14, 2018 09:10 pm
views : 463
Location : Governor House
Quetta- President Arif Alwi meets CM Balochistan Jam Kamal
کوئٹہ،صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی
سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات
میں وزیراعلیٰ نے صدر کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، جاری ترقیاتی
منصوبوں اور صوبے کو درپیش مالی ودیگرمشکلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ سیاسی
امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ
بلوچستان ملک کا سب سے پسماندہ لیکن اہم صوبہ ہے، ماضی میں ناقص پالیسیوں
اور عدم توجہی کے باعث بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے
تاہم اب وفاقی حکومت بلوچستان کو اس کا جائز مقام دے گی اور پسماندگی کے
خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کرے گی جبکہ بلوچستان کے وسائل کی ترقی کے لئے
بھی صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔
ڈاکتر عارف علوی کا کہنا
تھا کہ بلوچستان درحقیقت پاکستان کا مستقبل ہے جو آئندہ برسوں میں ملک کی
معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کو
درپیش مالی مشکلات کے حل کے لئے وہ وزیراعظم سے بات کریں گے۔