لاہور: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی کی زیر صدارت اہم اجلاس
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں لائیواسٹاک، ایگریکلچر، انڈسٹری اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ایجنڈا ہے۔ سنڈے بازاروں سے ریلیف کا آغاز کیا جائے۔حکومتی ریلیف سے متعلق شہریوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو طے شدہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔
محمد اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ انڈسٹری، ایگریکلچر، فوڈ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون سے کام کرے۔ حکومت ریلیف مناسب قیمت اور کوالٹی ایک ساتھ یقینی بنائے گی۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیےمتعلقہ ادارے تجاویز پیش کریں۔ وزیر اعلی پنجاب سےقابل عمل تجاویز کی حتمی منظوری لی جائے گی۔