کراچی: وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت عیدمیلادالنبیﷺ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں تمام ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے میونسپل کمشنرز اور واٹر بورڈ کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں اور محافل کے راستوں میں روڈ کارپیٹنگ اور پیچ ورکس کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ۔اجلاس میں تمام ڈی ایم سیز میں صفا ئی ستھرائی اور خصوصاً سیوریج کے نظام کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ۔
سعید غنی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ تمام ڈی ایم سیز 12 ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دیں اور اسٹریٹ لایٹوں۔ صفا ئی ستھرا ئی بالخصوص مساجد اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام مذہبی تہوار پر ڈی ایم سیز وہ اقدام کریں جس سے کسی قسم کی شکایات نہ ہوں۔