کراچی :بیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شراکاء کا پی این ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شراکاء نے پی این ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا ، وفد میں معروف سیاستدان، سرکاری افسران، سفارتکار ،تاجر ، میڈیا اور مسلح افواج کے نمائندے شامل تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفد کو پاک بحریہ کے کردار ، آپریشنل صلاحیتوں اور میری ٹائم چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر لاجسٹک ریئر ایڈمرل عمران احمد بھی موجود تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء نے پاک بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا دورہ کیا۔قبل ازیں وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اور نیول چیف سے ملاقات کی۔