لاہور:حمزہ شہباز کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کے لیے دیسی کھانوں کا اہتمام
اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کے لیے دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ، اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف سمیت اراکین پنجاب اسمبلی دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے
کھانے کی میز پر سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر گفتگو بھی ہوئی ،ناشتے کی ٹیبل پر سابقہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، رانا منان سمیت دیگر ناشتے پر ہاتھ صاف کیا ، اراکین کی تواضع حلوہ پوری,پٹھوڑے اور نان چنے پر مشتمل روایتی ناشتے سے کی گئی
حمزہ شہباز کا سینیٹ انتخاب کے حوالے سے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے یا نہ جیتنے ہم سب امید سے ہیں،