کراچی: اکاؤنٹ سے نکلنے والے پیسے کس کے ہیں یہ کیوں نہیں بتایا جاتا ہے، سعید غنی
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوبتایا جائے کہ اکائونٹ میں کس نے پیسے ڈالے مجھے بھی پتہ ہے ایف آئی اے والوں کے منہ سے سننا چاہتا ہوں،آصف علی زرداری کا نام تو لے لیتے ہیں دوسروں کے نام بھی لے کر دکھائیں، میرے حلقے کے امیدوارصابر حسین کو ایف آئی اے نے برطانوی شہری ظاہر کیا،یہ تک نہ دیکھا کہ ولدیت تبدیل تھی،یہ تو ایف آئی اے کی اہلیت ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،خالد بن ولید روڈ پر کمرشل سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے،گھریلو علاقوں میں تجارتی سرگرمی نہیں ہونی چاہیئے،شہر کے قابض علاقے واگذارکروائے جائینگے،فلیٹس بنائے جاسکتے ہیں پر اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے