Nov 15, 2018 02:01 pm
views : 509
Location : Domestic Place
karachi- Murtaza wahab Media Talk
کراچی: حیرت ہےپنجاب کےوزیر سندھ پرتنقید کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا موجود نہیں باربار یوٹرن لیتے ہیں ،کرپشن کی روک تھام کریں،حکومت کا کوئی وزرا اپنےمحکموں کی کارکردگی بتاتے نظرنہیں آتا
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کا کوئی کام نہیں کیا گیا ، حیرت ہے کہ پنجاب کےوزیر سندھ پرتنقید کرتے ہیں،سو دن کا وقت تووزرا اور وزیراعظم نےدیاتھا، نا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے وزراکو کریش کورس کرادیں،گورنرعمران اسماعیل کو اگرانگریزی پر عبورنہیں تو اردو میں لکھ دیں،اگرگورنر انگریزی خود نہیں لکھ سکتے تو ہماری یا کسی اورکی خدمات لےلیں، عمران اسماعیل سے درخواست ہے کہ غلط انگریزی لکھنےکےبجائےاردوسندھی میں ٹوئٹ کردیاکریں
ٰانھوں نے مزید کہا کہ مجھےتو پی ٹی آئی حکومت کا حال برا نظرآرہاہے،وفاقی حکومت اور وزرا سنجیدہ ہوجائیں،پی ٹی آئی حکومت بننےکےبعدسے ملک میں سیاسی فوگ ہے،وفاقی حکومت مسخرہ پن کرے گی تو یہی حال ہوگا