Nov 15, 2018 03:30 pm
views : 342
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan Tweet About SP Tahir Dawar
اسلام آباد،وزیر اعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام
آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا
پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر خان
کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
وزیراعظم نے
خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام
آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جب کہ وزیرمملکت
برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ
واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہےکہ ایس پی طاہر داوڑ
اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز
قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت
کی تصدیق کی۔