اسلام آباد:ایس پی طاہر داوڑ کے ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے: شہریار آفریدی
وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایس پی طاہر خان پر 2 بار خودکش حملہ ہوا، طاہر داوڑ کا گھر والوں کو آخری پیغام تھا کہ وہ محفوظ ہیں، طاہر داوڑ کو دھمکیاں موصول ہوتی تھیں، پاکستان کے بہت سے جوانوں کی لاشیں افغانستان سے ملیں۔
انہوں نے کہا اسلام آباد میں لگنے والے سکیورٹی کیمرے غیر معیاری اور ناکارہ ہیں، سیف سٹی کے کسی کیمرے میں چہرہ شناسی کی اہلیت نہیں، سیف سٹی منصوبہ کی انکوائری کا حکم دیا جائے گا۔