اسلام آباد:فواد چودھری معافی مانگیں، چور ڈاکو، چور ڈاکو کا شور ختم کیا جائے: شیری رحمان
شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو معافی مانگنا پڑے گی، دیکھتے ہیں ایوان کیسے چلاتے ہیں، چور ڈاکو، چور ڈاکو کا شور ختم کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی معذرت کی حمایت کردی اور حکم عدولی پر ایوان میں داخلے پر پابندی کی وارننگ دے دی۔
وزیر اطلاعات کے بیان پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ میر حاصل بزنجو نے کہا جب تک وزیر معافی نہیں مانگتا، ایوان میں نہیں آئیں گے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کل کی بدمزگی پر اپوزیشن آج ایوان سے واک آئوٹ کر رہی ہے، نہ آپ کی کوئی بات سنتا ہے اور نہ ہی مائیک بند کرنے پر بات ختم کرتے ہیں۔
قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہمارے وزیر اور مشاہد اللہ کی تقاریر منگوائی جائے، بتایا جائے کہ کس نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، آپ کمیٹی بنا دیں بطور پارلیمانی لیڈر معافی مانگ سکتا ہوں۔