لاہور، کسی رکن اسمبلی کو اسمبلی میں جانے سے نہیں روکا،اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو اسمبلی میں جانے سے نہیں روکاتاہم انکے ساتھ جانے والوں کو اسمبلی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایم پی اے کارڈ دکھائے گا تو ووٹ ڈال سکے گا ورنہ کسی بھی عام پولنگ اسٹیشن میں بھی بغیر کارڈ کے ووٹ نہیں ڈال سکتا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ ہم جیت کے لئے پر امید ہیں اگر کسی کو انتخابی عمل پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے