Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2018 06:22 pm views : 481

Lahore- PTI Leader Aleem Khan Media Talk
  • Urdu

لاہور،جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو خزانہ بالکل خالی تھا ، علیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان کہتے ہیں کہ ق لیگ اتحادی ہے، گلے شکوے گھر میں بھی ہو جاتے ہیں، گلے شکوے کا اظہار کر کے ان کو دور کیا جاتا ہے، ق لیگ کی قیادت وزیراعظم پر اعتماد کرتی ہے۔
لاہور میں  ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئےصوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا  کہ  جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو خزانہ بالکل خالی تھا ، اس مہنگائی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے سرکاری خزانے سے 80 کروڑ لے کر اپنے ذاتی گھروں کی دیواریں تعمیر کیں اور کمیشن لے کر اپنی تجوریاں بھریں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 300 ارب سے جو منصوبہ سابقہ حکومت نے بنایا تھا اس کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں مزید 25 سے 30 ارب روپیہ چاہیے اور بعد ازاں اس کو چلانے کے لیے اربوں روپے ماہانہ چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف سوئی گیس کا ڈیفالٹ 150 ارب روپے کا تھا، اس وقت مشکل حالات ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ عام آدمی کو اس کا نقصان ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے ایک کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب نے تشکیل دی تھی اس کا اجلاس ہورہا ہے، اس حوالے سے عوام جلد خوشخبری سنے گی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved