کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 434پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (15 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس434 پوائنٹس کے اضافےکے بعد 41428 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 363کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 226کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔