لاہور،عالمی استعمار لاکھ کوشش کرے محبت رسول ﷺدل سے نکال سکتی،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عالمی استعمار لاکھ کوشش کرے محبت رسول ﷺدل سے نکال سکتی،سپریم کورٹ اور ان کے ترجمان قانونی پہلووں پر الجھ رہے ہیں،قانون کے الفاظ میں جو بھی جواز دیں لیکن یہ فیصلہ عالمی دباو میں دیا گیا،آسیہ کے فیصلے پر یورپ میں خوشی منائی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمارا جعلی حکمران یہودیوں اور یورپ کے ساتھ کھڑا ہے،میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ یورپ کی تربیت یافتہ لوگ حکمران بنائے جا رہے ہیں،ہماری نئی نسل کو سر سبز باغ دکھائےگئے،پاکستان کی نظریاتی اساس کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ایم ایم اے کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد برطانیہ میں قادیانیوں کا اجتماع ہوا،قادیانیوں کے اجتماع میں عمران خان کو ان کے وعدے یاد دلائے گئے،کیا ریاست مدینہ کی بنیاد بے حیائی اور فحاشی ہو سکتی ہے،یہ شکلیں ریاست مدینہ کے قابل نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں اسرائیل تسلیم کرنے کی باتیں بر ملا ہو رہی ہیں،کل کو کشمیر سے دستبردار ہو کر اقتصادی ترقی کی بات ہو گی،اسرائیل کو تسلیم کرنا نازک مسئلہ ہےآج اگر فلسطین پر قبضے کو تسلیم کیا گیا تو کشمیر سے دستبردار ہونا پڑے گا۔