راولپنڈی،طاہر داوڑ کے قتل پر افغان رویے سے لگتا ہے معاملہ دہشت گرد تنظیم کا نہیں، پاک فوج
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ
پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی،
وہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو کہ
ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک نہیں ہے۔
پاک
فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے،
ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا
تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن ہم اعادہ کرتے ہیں کہ افغان
سیکیورٹی حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے
آہنی باڑلگانے میں تعاون کریں۔