Nov 15, 2018 08:08 pm
views : 404
Islamabad- Federal Information Minister Fawad Chaudhary Press Conference
اسلام آباد،سینیٹ نے اپنے عمل پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ بھی اپنا لائحہ عمل بنائے گی،فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینیٹ نے اپنے عمل پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ بھی اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔
کابینہ
اجلاس سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم دوسرے
ممالک کی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، بیرون ملک قیدیوں کو قانونی معاونت
فراہم کریں گے، ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے پر پوری کوشش کریں گے۔
سینیٹ
اجلاس میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین
سینیٹ کی رولنگ پر کوئی بھی مطمئن نہیں، مشاہد اللہ خان نے ایوان میں میرے
لئے غلیظ زبان استعمال کی، ان کی تضحیک آمیز باتوں پر کوئی معافی نہیں
مانگنی چاہیے، ہماری جانب سے نشاندہی کرنے پر توہین ہوجاتی ہے، اگر ہم غریب
کی بات کریں تو معافی مانگنی چاہیے۔ میں انتخاب لڑ کر آیا ہوں لاکھوں
لوگوں نے مجھے ووٹ دئیے ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا کہ کسی کی تضحیک نہیں
ہونی چاہیے، اگر سینیٹ نے اس عمل پر نظرثانی نہ کی تو کابینہ بھی اپنا
لائحہ عمل بنائے گی۔ اگر وفاقی وزراء کے بغیر ایوان چلانا چاہتے ہیں تو
کوئی بات نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار
ہیں، اپوزیشن نے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کہا تو ہم نے کمیٹی بنا دی،
نواز شریف کے منصوبوں کا آڈٹ کرنا ہمارا حق ہے، نوازشریف کے منصوبوں پر
شہباز شریف کو آڈٹ کے لئے لگانے کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے, ہمارے منصوبے
شروع ہوں گے تو شہبازشریف آڈٹ کرلیں۔