Nov 15, 2018 08:23 pm
views : 384
Location : Foreign Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آبادایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر گہرا دکھ ہے اور اس
واقعے پر افغان ناظم الامور کو دو مرتبہ وزارتِ خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا
گیا، جبکہ کابل میں پاکستانی سفیر نے بھی میت حوالگی میں تاخیر پر بھی
افغان حکام سے احتجاج کیا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے
ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان افغان امن کے
لئے تمام کوششوں اور فورمز کی حمایت کرتا ہے اور ماسکو کانفرنس میں شرکت
اسی سلسلہ کی کڑی ہے افغانستان کے سیاسی حل کے لئے علاقائی قوتوں کو کردار
ادا کرنا ہو گا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہے اور
محفوظ مقام پر ہے،عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکومت سے مسلسل رابطہ
میں ہیں گذشتہ 3 سالوں میں 12 مرتبہ پاکستانی کونسل جنرل نے عافیہ سے
ملاقات کی اور وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں کو تواتر سے کرنے کی ہدایات جاری
کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان 20 اور 21 نومبر کو ملائیشیا
کا سرکاری دورہ کریں گے،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارتی
قابض فوج نے مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا،عالمی برادری فوری طور پر
بھارتی مظالم بند کرائے۔