کراچی :کمشنر کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس
کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں انسداد مضر صحت فوڈ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی امجد لغاری تمام ڈپٹی کمشنرز فوڈ اتھارٹی کےدیگر افسران نے شرکت کی
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے درمیان رابطہ و تعاون مضبوط بنانے اور انسداد مضر صحت فوڈ کے لیے دونوں ادارے مل کر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ریسٹورینٹ اور فوڈ آوٹ لیٹس میں کچن کی انسپیکشن کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹیاں،ضلعی اور سب ڈویثرن کی سطح پر انسداد مضر صحت کارروای کے لیے کو آرڈی نیشن فوڈ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر سر براہ ہوں گے فوڈ اتھارٹی کے افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے
اجلاس میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلعی کمیٹیاں اپنے ضلع میں صحت مند کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کی دستیابی کے لیے اقدامات کریں گی
ترجمان کمشنر کے مطابق شہری کمشنر آفس میں 1299پر مضر صحت اشیا کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں