لاہور: دین اسلام امن و سلامتی اور عدل وانصاف کا دین ہے۔عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا برداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دین اسلام رواداری اور تحمل و برداشت کے رویوں کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے،رواداری اور برداشت کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔رواداری اور تحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دے کر پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔تعلیمی ادارے،جامعات اور دینی مدارس ،برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام امن و سلامتی اور عدل وانصاف کا دین ہے۔انتہا پسند ی کے مکمل خاتمے کے لئے اعتدال اور میانہ روی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی پیدا کریں۔یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔