کراچی :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ورلڈ بینک کےوفد سے ملاقات
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ورلڈ بینک کےوفد سے ملاقات کی ،ملاقات میں ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، دونوں رہنماوں کے درمیان صوبے بھر میں پانی اور سیوریج کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی،
وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ مزید قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کا جلد آغاز کیا جاۓ۔کراچی سمیت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔ہم دریا کے پانی کے ساتھ ساتھ ڈی سیلینیشن پلانٹ پر بھی جارہے ہیں۔
وفدکے سربراہ کی صوباٸ وزیر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ بھرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے جدید نظام پرسندھ حکومت ہر ممکن مدد کوتیار ہے۔