دادو : بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق‘ 30 زخمی
مسافر بس خیرپور سے سیہون جا رہی تھی کہ دادو موروروڈ پر الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بس میں سوارمسافر لال شہباز قلندر کے مزار جا رہے تھے۔