اسلام آباد:فواد کے ایوان میں داخلے پر پابندی، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ میں رابطہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ رات ہوا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ کرایا، وزیراعظم نے فواد چوہدری پر پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویئے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں، فواد چوہدری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔