ملتان : مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرا میں تیسری تھل جیپ ریلی کا آغاز
مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرا میں تیسری تھل جیپ ریلی کا آغاز کردیا گیا ،ریلی کے پہلے مرحلے میں ریسرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے،ریلی میں نامور ریسرز میر نادر مگسی, صاحبزادہ سلطان , رونی پٹیل, تشنا پٹیل, سلمی خان اور دیگر حصہ لے رہے ہیں
ریلی کا 180 کلومیٹر ٹریک ضلع مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل ہے،تین روزہ تھل جیپ ریلی مظفر گڑھ اور لیہ کے صحرا میں 18 نومبر تک جاری رہے گی،چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے آغاز کا گیٹ بنایا گیاہے جبکہ ریسرز کے لئے ریسٹ ایریا بھی قائم کیا گیا ہے