کراچی: سپرہائی وے ٹریفک حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی سپر ہائی وے پر دو آئل ٹینکرز،ایک رینتی بجری کے ڈمپر اور ایک منی ٹرک میں تصادم، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ حیدر آباد سے کراچی کی جانب آنے والے ٹریک پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پیش آیا ہے، آگ لگنے کے وقت آئل ٹینکرز خالی تھے،
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی سے 6 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لئے پہنچے، حادثے میں ایک ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوا اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ٹریفک حادثے کے بعد کچھ دیر موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی، جسے بحال کردیا گیا ہے