کراچی،سیاسی اختلافات اپنی جگہ رہیں گے ملک کے لیے ہم سب متحد ہیں،فیصل واوڈا
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات مثبت رہی، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو بھرپور سپورٹ کریں گے، کراچی کے پانی کے مسائل ہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے مطالبات وفاقی حکومت تک پہنچاؤں گا،سندھ حکومت کے وفاق کے ذمے فنڈز سے متعلق کام کروں گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بلدیات سے متعلق بھی سندھ حکومت کی بھرپور مدد کریں گے، غیر قانونی ہائیڈرینٹس گرانے سے متعلق سعید غنی نے سپورٹ کی یقین دہانی کروائی،سیاسی اختلافات اپنی جگہ رہیں گے ملک کے لیے ہم سب متحد ہیں، ہر صوبے میں جاؤں گا اور حکام سے ملاقاتیں کروں گا۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے کے فور منصوبہ بہت اہم ہے، منصوبے میں درپیش مسائل پر فیصل واوڈا سے گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ویسٹ پانی کی عدم موجودگی سے متعلق زیادہ متاثر ہے، بلدیہ میں پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں،ضلع ویسٹ میں پانی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔