بھارتی
شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی فیض میلے میں شرکت
کے لیے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے،بھارتی ادیب جاوید اختر اور
اداکارہ شبانہ اعظمی واہگہ بارڈر کے راستے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
ہیں جہاں وہ دونوں فیض میلے میں شرکت کریں گے۔
شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں۔
معروف
بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور معروف مصنف جاوید اختر نے صوبائی وزیر
اطلاعات و ثقافت سے ملاقات کی فیاض الحسن چوہان نے پھولوں کا گلدستہ پیش
کیا،شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فیض فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان
پہنچے،صوبائی وزیر نے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو پاکستان آمد پر خوش
آمدید کہا جبکہ صوبائی وِزیر نے دونوں ممالک کے اداکاروں میں باہمی روابط
کرنے پر زور دیا۔
اس مو قع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ ہم امن اور
محبت کا پیغام لائیں ہیں،ہر سال فیض فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان آتے
ہیں،ہم صرف اور صرف محبت اپنے ساتھ لاتے ہیں۔
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ
لاہور آکر ہمیں بہت اچھا لگا،لاہوریوں کی محبت کا شکریہ جنھوں نے نحبت دی
،پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہ ہیں۔