صدرڈاکٹرعارف علوی سےپنجاب کے گورنر چوہدری محمدسرور اوروزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے گورنر ہاؤس لاہو رمیں ملاقات کی ۔
ملاقات میں اہم سیاسی اموراورانتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےصدر مملکت کو پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔
قبل ازیں صدر مملکت گورنر ہاس لاہور پہنچےجہاں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔
صدر مملکت نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔