Nov 16, 2018 08:12 pm
views : 465
Location : Parliament House
Islamabad- MNA Fixit Founder Alamgir Khan Video Message
اسلام آباد، کراچی کے مسائل کے حل تک وزیرا علیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ناک میں دم کردوں گا، عالمگیر خان
فکس اٹ کے بانی اور حکمراں جماعت کے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے
243 سے منتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکسز سے
میری تنخواہ آتی ہے اس لئے میں عوام کا ملازم ہوں۔ عوام شہر قائد کے مالک
ہیں اس لئے میں سب کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ آنے والے اتوار 18 نومبر کو
فکس اٹ کا ایک کنونشن منعقد ہونے جارہا ہے جس میں فکس اٹ کے تمام ارکان
پورے کراچی سے شرکت کریں گے، عوام بڑھ چڑھ کر اس کنونشن میں اپنی شرکت کو
یقینی بنائیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ
تو فکس اٹ کی ابتداء ہے، فکس اٹ اب مزید طاقت کے ساتھ پورے ملک میں پھیلے
گی کیونکہ اب اسے نہ صرف رکن قومی اسمبلی بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی بھی
حمایت حاصل ہے، رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا مقصود نہیں تھا۔
عالمگیر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں منظر عام سے اس لئے دور ہوں کہ میں
اپنی تیاری کررہا ہوں، ایک رکن قومی اسمبلی کی کیا ذمہ داری ہوتی ہے اس کا
مجھے بخوبی احساس ہے، کراچی میں میئر نااہل ہے اور ، سندھ حکومت کرپٹ ہے۔
ان دونوں کو کس طرح ٹف ٹائم دینا ہے، اس کی تیاری کررہا ہوں۔ اس وقت کراچی
کا بہت برا حال ہے، پانی اور سیوریج کا مسئلہ سب سے زیادہ خراب ہے، میرے
حلقے میں بھی شکایات موصول ہورہی ہے، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں فکس اٹ کے ذریعے جہاں تک سہولتیں دے سکتا ہوں دے رہا
ہوں۔ میں کوئی بہانے بازی نہیں کروں گا کہ میرے پاس اختیارات نہیں پیسہ
نہیں، آپ نے مجھے ووٹ دیا جہاں تک میں آپ کا مسئلہ حل کرسکتا ہوں کروں گا،
جہاں میرا اختیار ختم ہوگا وہاں میرا احتجاج شروع ہوگا، وہاں میں ان کی ناک
میں دم کردوں گا چاہے وہ وزیرا علیٰ ہو یا پھر میئر کراچی ہو۔