لاہور،قیصر امین بٹ پر سعد رفیق کے خلاف گواہ بننے کیلئے دباؤ تھا ،میئر لاہور
میئر لاہور مبشر جاوید نے
الزام عائد کیاہے کہ نیب نے قیصر امین بٹ کو خواجہ سعد رفیق کیخلاف گواہ
بننے کیلئے کہا تھا، انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔
لاہور
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر لاہور نے کہا کہ قیصر
امین بٹ پر سعد رفیق کے خلاف گواہ بننے کیلئے دباؤ تھا ، انکار پر ان کے
وارنٹ جاری کردیئے گئے ،انہوں نے کہا کہ نیب جو ریکارڈ مانگتاہے اس کودیا
جاتا ہے ، قیصر امین بٹ اکثر بیمار رہتے ہیں ، ان کی بیماری سنجیدہ ہوگئی
تو کوئی حادثہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیصر امین بٹ کو قانون کے مطابق
ضمانت دی جائے ۔
مبشر جاوید نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ قیصر
امین بٹ کا طبی معائنہ کروایا جائے ، نیب جب بھی بلاتا تھا ،قیصر امین بٹ
پیش ہوتے تھے۔