کراچی :چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد
چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جوایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے تھے۔
مرکزی جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ نمائش تا کھارادر ایم اے جناح روڈ اور ذیلی راستوں کنٹینرز کی مدد سے بند کردیاگیا ۔جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوزتعینات جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی بھی کی گی۔
اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سینٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔