کراچی:کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت، کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق
کے الیکٹرک کی نا اہلی کا ایک اور واقعہ، اشرف گوٹھ سپرہائے وے پر سڑک پر پڑے بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار 5سالہ خضر حیات کی زندگی نگل گئے۔ زرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کے تار گزشتہ شب سے ٹوٹے ہوئے تھے اور کے الیکٹرک کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود تاروں کی مرمت نہیں کی گئی۔ ننھے خضر حیات کی نماز جنازہ سپرہائی وے میں ادا کر دی گئی۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی خضر کے گھر پہنچیں، اس موقع پر خضر حیات کے والد کا موقف ہے کہ بجلی کا تار گزشتہ رات سے گرا ہوا تھا۔ انہوں نے کے الیکڑک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل 25 جولائی کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے علاقے احسن آباد میں گرے ہوئے ہائی ٹینشن تار سے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ محمد عمرولد محمد عارف دونوں ہاتھ گنوا بیٹھا تھا، کرنت لگنے سے بچے کی ہلاکت کےواقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔