کراچی: کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے، وسیم اختر
کراچی میں اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے انکروجمنٹ پہلے بھی کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی، لوگ رضاکارانہ طور پر خود انکروجمنٹ ختم کر رہے ہیں،میں نے سپریم کورٹ سے کہا تمام اسٹیک ہولڈر سے مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے
انھوں نے کہا کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے غیر قانونی تجاوزات کے لئے نہیں،کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے،یہ ٹرینڈ بن گیا ہے کراچی فری فار آل، سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں ماڈل کے طور پر صدر، ایمپریس مارکٹ کا علاقہ صاف کرنے کو کہا کے ایم سی اپنی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے گی
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے کنٹونمنٹ کے علاقے میں بھی انکروجمنٹ ختم کی ہے،سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ کو آرڈر کیا کہ مئیر کراچی کے ساتھ مل کر انکروجمنٹ ہٹائیں،چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد بھی عدالتی انکروجمنٹ حکم برقرار رہے گا