کراچی : احتساب عدالت میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے جانب سے گواہ سعید رضوان اور محمد تاج پیش ہوئے
عدالت نے نیب کے دونوں گواہ کے بیان قلمبند کرلیے،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہوں کے بیان پر جرح کرے گے
عدالت نے ریفرنس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو 27 نومبر سے 20 دسمبر تک بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازات دے دی