کراچی : گورنر سندھ کا مرتضی وہاب کو چیلنج
کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی کا مقابلہ کرنا ہے تو سامنے آجائے ،میں انگریزی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں
گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑھ گئے ہیں،مرتضیٰ وہاب کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی یوٹرن والی بات درست ہے، جب تک کوئی لیڈر یوٹرن نہیں لیتا بڑے فیصلے نہیں کرسکتا،فواد چوہدری اپنے پریس کلب سے متعلق بیان کا خود جواب دیں گے، فواد چوہدری جو کچھ بولتے ہیں وہ اس کے خود ذمہ دار ہیں۔