Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2018 06:46 pm views : 463

Lahore- Federal Railway Minister Shiekh Rasheed Press Conference
  • Urdu

لاہور، شیخ رشید کا طلباء کیلئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے، معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، 6 ٹرینیں چلا دی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔
انہوں نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی ریلوے افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔رائل پام اور شالیمار کا کیس نیب میں لیکر جارہے ہیں۔
 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ایم ایل ون میں چین کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے ریلوے کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ چین نے توقعات سے بڑھ کردیا ہے جس کا جلد اعلان ہوجائے گا۔وزیراعظم انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔طلباء کو کرایوں میں رعایت موسم سرما کی چھٹیوں میں دی جائے گی۔ معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا۔6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے۔جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔ فواد چودھری بہترین جاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ تین روز قبل میری ایک شادی میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔
چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔اب وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کہیں بھی نہیں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں۔ گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔

Recent News

Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved