لاہور، حکومت ناموس اور راسلام کے تحفظ کی محافظ ہے، صدر مملکت عارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف فرقوں کی نمائندگی کرنے والے متحدہ علماء کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اسلام کے حقیقی مقصد کو نمایاں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ناموس اور راسلام کے تحفظ کی محافظ ہے۔حکومت مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے علماء سے مشورہ کرے گی تاکہ ناموس رسالت کے قوانین کو غلط استعمال نہ کیا جائے۔ علمائے کرام کو بھی حکومت کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرنا چاہئے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ملک میں امن، تنازعات اور تباہی پیدا کرنے کے لئے مقدس نظریات غلط استعمال نہ ہوسکیں۔
علماء کے وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک بھر میں امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو ایک فلاح و بہبود اسلامی ریاست بنانے کے لئے مؤثر طریقے سے تعاون کیا جائے گا۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ مساجد اور مدرسوں کے رجسٹریشن کا عمل آسانی سے کیا جائے گا اور قوانین کے مطابق سہولت دی جائے گی تاکہ رجسٹریشن کے عمل جلد ہی مکمل ہوجائے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کرے گی اور حکومت اسرائیل کو قبول کرنے کی کسی بھی تجویز پر غور نہیں کرے گی۔