لاہور، حکومت اور نجی شعبے کو ملکر خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کرنی چاہیے، پرویز ملک
لبارڈ کے
تحت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے لاہور میں خصوصی بچوں
کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ لبارڈ میلہ 2018
میں لبارڈ کے جنرل سیکریٹری محمد سعید خان، شائستہ پرویز ملک، احمر ملک اور
پانچ ہزار سے زائد خصوصی بچوں نے شرکت کی۔
میلے میں کھانے پینے کے علاوہ مختلف اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ میلے میں بچوں کو محظوظ کرنے کیلئے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔
اس موقع پر لبارڈ کے صدر پرویز
ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر خصوصی بچوں کی دیکھ
بھال کرنی چاہیے کیونکہ یہ ملک کا سرمایہ اور معاشی ترقی میں کردار ادا
کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔
پرویز ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود معاشرے کے ہر رکن کا فرض
ہے، ترقی پذیر ممالک کی دس فیصد آبادی خصوصی افراد پر مشتمل ہے ، بقیہ نوے
فیصد صحتمند افراد کو ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔