کراچی :چند ماہ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، مرتضیٰ وہاب
مشیراطلاعات سندھ نے کلفٹن زمزمہ میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طورپر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا جائےگا۔
مشیرِاطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، چند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔کوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے