پنجاب :اٹک میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری،
ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہرطرف جشن آمد رسول ﷺ اللہ ہی اللہ اور آمد مصطفٰی مرحبامرحباکی صدائیں گونج رہی ہیں گلی گلی اور محلوں میں نعتیہ کلام پڑھے جارہے ہیں بچے بڑے اس مبارک دن کو منانے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں
گھرو ں کو خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجایاگیاہے پوراشہر ایک خوبصورت بہارکامنظرپیش کررہاہے اس سلسلے میں چوک فوارہ کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے اس کے درمیان میں چاروں طرف بڑی بڑی پینافلیکس پر بنی خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں اور چوک کے چاروں راستوں پرخوبصورت گیٹ بنائے گئے ہیں ،جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پر سکیورٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فول پروف انتظامات کرنےکادعوےکیاگیاہے۔