لاہور: مولانا حاجی عبدالوہاب کےانتقال پروزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔
مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی
وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے تبلیغی جماعت کےامیر مولانا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اوردینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا کرے۔