ابو ظہبی،وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت بھی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کریں گے۔