ابو ظہبی،وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورےپرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا,اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔