کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
بلوچستان کی سیاست میں ایک بار پھر تبدیلی کی فضا نظر آنے لگی، سپیکرصوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بحیثیت اسپیکراورپارٹی رہنما ہرمعاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا،اسپیکرکاعہدہ رکھ کرصوبےپربوجھ نہیں بنناچاہتا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔
عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا اور استعفی گورنر بلوچستان کو بھجوا دوں گا۔