اسلام آباد:100روزہ پلان، وزیراعظم کا حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ
تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئے، منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا، عوام کو کیا ریلیف ملا، وزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ مرکزی تقریب کنونشن سنٹرل اسلام آباد میں ہوگی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔
وزیراعظم عمران خان منصوبوں سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کریں گے، مختلف وزارتوں کے اہداف اور اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب نے صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبائی وزرا نے منصوبوں سے متعلق منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔