لاہور،ڈولفن فوسر نے بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بینک لوٹنے کی کوشش ڈولفن فورس نے ناکام بنا دی،ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چار مشکوک لوگ ایک نجی بینک کے قریب کافی دیر سے چکر لگا رہے ہیں،ڈولفن سکواڈ کی دو ٹیمیں اور پیرو سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،ڈولفن سکواڈ جب بینک کے باہر پہنچی تو چار ڈاکو بینک کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو چکے تھے۔
ڈاکوؤں نے بینک گارڈ صداقت کے ساتھ ملکر تالے توڑ تھے جبکہ پیشہ وار ڈاکوؤں نے بینک کے اندر داخل ہوتے ہی کمال ہوشیاری دکھاتے ہوئے تما م کیمروں پر سپرے کر دیا تھا۔
ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کے اندر مقابلے کے بعدگارڈ سمیت پانچ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا اورلاکرز توڑ کر نکالی ہوئی 9کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی جبکہ ڈاکوؤں کے قبضہ 20کلوسے زائد طلائی زیورات بھی برآمد کر لئے۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفرنے ڈولفن و پیرو کی ٹیموں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔