Nov 18, 2018 09:40 pm
views : 494
Location : Military College Sui
Rawalpindi- Annual Parents Day held at Military College Sui
راولپنڈی،ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم والدین تقریب کا انعقاد
ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم والدین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں سینئر سول اور فوجی حکام، قبائلی عمائدین اور کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی۔
کمانڈر جنوبی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے شیر شاہ ہاؤس کو چیف آف آرمی اسٹاف ٹرافی سے نوازا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے،ملٹری کالج میں سائنسی و فنون کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری کالج سوئی بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے،ملٹری کالج سوئی کے طلباء نے 2017ء اور 2018ء میں ملٹری اکیڈمی کاکول میں اعزازی شمشیریں حاصل کی اور 2017ء صدارتی طلائی تمغہ حاصل کیا۔