لاہور،پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کا فائنل گارڈ گروپ نے جیت لیا
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ 2018ء کا فائنل گارڈ گروپ نے جیت لیا ہے۔
اس موقع پر لاہور پولو کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جواد جمیل ملک، عمر نیازی، ثاقب خان خاکوانی ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر کھیلنے والی ٹیموں کا جزبہ دیدنی تھا بکہ تماشائیوں نے بھی کھلاڑیوںکو دل کھول کر داد دی،شرکا کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی بڑی تعداد پولو کی مقبولیت واضح کر رہی ہے،آگے اس سے بھی بڑے ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملیں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عمار یاسر کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے لوگوں کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے اس کھیل میں بھی اضافہ ہو ہورہا ہے۔