کراچی: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل
کے ایم سی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج آرام باغ کی فرنیچر مارکیٹ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوگی۔ذرائع کے ایم سی کا کہنا ہے کہ نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو الرٹ کرد یا گیا، انسداد تجاوزات کے افسران، ملازمین کو صبح 11 بجے تھانہ پریڈی پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔ تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف یہ آپریشن دو روز قبل کیا جانا تھا لیکن دکان داروں کے احتجاج کے باعث انھیں بارہ گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی